ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کورگ : شیر کے حملے میں ایک لڑکا اور ایک عمر رسیدہ شخص کی موت 

 کورگ : شیر کے حملے میں ایک لڑکا اور ایک عمر رسیدہ شخص کی موت 

Mon, 13 Feb 2023 20:44:08    S.O. News Service

گونی کوپّل 13 / فروری (ایس او نیوز) کورگ ضلع کے پلّیری گاوں میں شیر کے حملے میں راجو (75 سال) نامی زرعی مزدور اور کوُٹّا گرام میں چیتن نامی ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ راجو آج صبح جب اپنے گھر سے باہر نکلا تو اچانک اس کے کافی باغ میں چھپا ہوا شیر اس پر حملہ آور ہوگیا ۔ اس کی وجہ سے راجو کے سر اور گردن پر گہرے زخم آئے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ 
    
دوسری طرف چیتن نامی 12 سالہ لڑکا پونچّا نامی شخص کے یہاں گھریلو ملازمت کر رہا تھا ۔ جب وہ باغ میں کھیل رہا تھا تو شیر نے اس پر حملہ کیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چیتن نے بھی موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ 
    
پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور شیر کو پکڑنے کے لئے جال بچھایا گیا ہے ۔ 


Share: